ہومپاکستاندبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری...

دبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رکھنے کا عزم

دبئی -(ملک خرم شہزاد اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی سینئر نائب صدرمحترمہ عائشہ منیر ہانس کی جانب سے بختارو بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہاہش گاہ پرکیا گیا، اوراس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی۔

دبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رکھنے کا عزم
دبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رکھنے کا عزم

صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس ، نائب صدر نثار محمود خٹک ملک اسلم، سید غضنفرعلی نقوی ،ذوالفقارعلی مغل، ملک خرم شہزاد اعوان، ارشد بٹ، شیریں دورانی، نجمہ جیلانی، صائمہ نقوی ، جمیلہ اختر، فوزیہ بلوچ صائمہ طاہرہ مغل، نجمہ احسان و دیگر نے شرکت کی۔

دبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رکھنے کا عزم
دبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رکھنے کا عزم

یہ بھی پڑھیں.
دبئی، شارجہ اور عجمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

روسی جدید چیک میٹ سنگل انجن فائٹر کا دبئی میں مظاہرہ کیا جائے گا

اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری اور انکے بیٹے کے لیے دعاوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، ۔ شرکائ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریہ کی پاسداری اور بی بی متحرمہ بےنظیربھٹو کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کا اظہار کیا، اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم پیپلزپارٹی کے موقف کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچاہیں گے۔ اور خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رہے گا.

دبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رکھنے کا عزم
دبئی بختاور کی سالگرہ، خون بھٹو کے ساتھ وفاوں کا سفر جاری رکھنے کا عزم
Facebook Comments Box
انٹرنیشنل