ہومتازہ ترینفلپائن میں روسی سفارتخانے میں آگ لگ گئی

فلپائن میں روسی سفارتخانے میں آگ لگ گئی

فلپائن میں روسی سفارتخانے میں آگ لگ گئی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ فلپائن میں روسی سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا ہے، آگ بجھانے کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے.ابھی تک یہ پتہ نہيں چل سکا کہ یہ واقعہ کیسے رونما ہوا۔ ابھی تک اس حادثے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں واقع روس کے سفارتخانے میں آگ لگی جس کی تصدیق روس کی وزارت خارجہ نے کی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جمعے کے روز یہ واقعہ پیش گیا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتخانے کی عمارت میں شدید آگ لگ گئی جبکہ فائربریگیڈ کی ٹیم فورا ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہيں ہو سکا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل