ہومانٹرنیشنلکواڈ اتحاد کا مقصد چین کا مقابلہ کرنا نہیں ہے, امریکا

کواڈ اتحاد کا مقصد چین کا مقابلہ کرنا نہیں ہے, امریکا

کواڈ اتحاد کا مقصد چین کا مقابلہ کرنا نہیں ہے, امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے کہا ہے کہ کواڈ اتحاد کا مقصد چین کا مقابلہ کرنا نہیں ہے. امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس تصور کو مسترد کر دیا کہ امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کا غیر رسمی کواڈ اتحاد صرف ایک ابھرتے ہوئے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے موجود ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سلامتی اتحاد خاص طور پر کسی دوسرے ملک کے خلاف کھڑے ہونے کے بارے میں نہیں ہے. بلنکن نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ کیا اس گروپ کا مقصد خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا ہے۔ دوسری جانب عالمی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایشیا پیسفک خطے میں چین کی بڑھتی طاقت کو ختم کرنے کے لیے امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت نے اس کواڈ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اس اتحاد کی بنیاد رکھی.

اس اتحاد کے حالیہ اجلاس میں آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بات چیت کا آغاز چین کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کی جانب مبہم اشارہ دے کر چاروں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اس گروپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دورے پر موجود عہدیداروں کو بتایا کہ ہم ایک انتہائی نازک بے ربط اور مسابقت سے بھرپور دنیا میں رہتے ہیں، ہم ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں گے جو ہم پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اسکاٹ موریسن نے چین کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ ایک بہت خوش آئند بات ہے کہ آسٹریلیا پر کیے جانے والے جبر اور دباؤ کا کواڈ کے دیگر تینوں ساتھی اراکین کو اندازہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل