ہومپاکستاننیا پاکستان : نیا الیکٹرانک پاسپورٹ

نیا پاکستان : نیا الیکٹرانک پاسپورٹ

اسلام اباد (صدائے روس)

تین ماہ قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاسپورٹ کی معیاد 10 سال اور فیس آدھی کی جارہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ اگلے سال سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع ہوجائےگا جس میں سیکورٹی کے حوالے سے 15 نئے فیچرز ہونگے اور جعلی آئی ڈی کارڈ پر بھی بڑا ایکشن لیا جائے گا.

آج وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرانک (ای) پاسپورٹ کا اجراء کر دیا ذرائع کے مطابق الیکٹرانک پاسپورٹ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بائیو میٹرک چپ سے لیس ہو گا جس میں متعدد سیکیورٹی فیچر شامل ہیں۔
الیکٹرانک پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سفرکے دوران جلد اور سہل ایمگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل ناممکن ہو گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل