ہومانٹرنیشنلجاپان کا روسی توانائی کا استعمال ترک کرنے سے انکار

جاپان کا روسی توانائی کا استعمال ترک کرنے سے انکار

جاپان کا روسی توانائی کا استعمال ترک کرنے سے انکار

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپانی وزیراعظم Fumio Kishida نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان تیل اور گیس کے منصوبے Sakhalin-2 کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ وہ اپنے فریم ورک کے اندر توانائی کے وسائل کی خریداری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ہماری توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، کیونکہ یہ مناسب قیمت پر طویل مدتی اور مستحکم ایل این جی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ ہم اسے چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے،” انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن پر روس کے خلاف 7 گروپ کی پابندیوں کی پالیسی توانائی کی حفاظت اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے نقطہ نظر سے ہر ریاست کے مفاد کو مدنظر رکھتی ہے۔ Sakhalin-2 پروڈکشن شیئرنگ معاہدے کے تحت روس کے Sakhalin میں لگا ہوا ہے۔ سخالین انرجی اس کا آپریٹر ہے۔ Gazprom کے پاس کنٹرولنگ حصص ہے %50 سے زائد کا حصہ ہے جبکہ مٹسوئی کے پاس %12.5، مٹسوبیشی %10 ہے. اس منصوبے سے پیدا ہونے والی ایل این جی کی زیادہ مقدار جاپان کو جاتی ہے۔

گزشتہ برسوں میں جاپانی ایل این جی کی درآمدات کے کل حجم میں روس کا حصہ تقریباً 8.8 فیصد رہا۔ جاپان کو روسی ایل این جی کا اہم حصہ سخالین سے ملتا ہے۔ یاد رہے مغربی ممالک نے روس سے توانائی حاصل کرنے پر انحصار کم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں. جس کے جواب میں روس نے یورپ کو فرہم کی جانے والی گیس کی قیمت کی ادائیگی صرف روسی کرنسی روبل میں کرنے کا حکم دیا ہے ورنہ روس ان ممالک کو گیس کی فراہمی روک سکتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل