ہومUncategorizedروس میں برطانوی وزیر اعظم کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

روس میں برطانوی وزیر اعظم کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

روس میں برطانوی وزیر اعظم کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

ماسکو(صداۓ روس)
روس میں برطانوی وزیر اعظم کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی. ماسکو نے روس کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ملک میں برطانوی وزیر اعظم اور دیگر وزراء کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
برطانیہ نے یوکرین میں روس کی کارروائی پر رد عمل میں روسی معیشت کو مفلوج کرنے کے لئے ماسکو کے مختلف صنعتی و دفاعی شعبوں اور شخصیات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے برطانوی پابندیوں کے جواب میں آج برطانوی وزیر اعظم، وزیرخارجہ، وزیر دفاع اور دس دیگر سیاسی رہنماؤں اور حکام پر روس میں داخل ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں روس کے اعلی حکام و شخصیات کے خلاف برطانوی حکومت کے دشمنانہ اقدام کے جواب میں عائد کی گئی ہیں اور جلد ہی اس فہرست میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل