ہومتازہ ترینیوکرین کے خیرسن ریجن میں مقامی لوگوں کو روسی پاسپورٹ جاری ہوں...

یوکرین کے خیرسن ریجن میں مقامی لوگوں کو روسی پاسپورٹ جاری ہوں گے

یوکرین کے خیرسن ریجن میں مقامی لوگوں کو روسی پاسپورٹ جاری ہوں گے

ماسکو(صداۓ روس)
روسی ملٹری سویلین انتظامیہ کے چیئرمین کیرل سٹریموسوف نے کہا کہ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ذریعے آزاد کرائے گئے یوکرین کے جنوبی ساحلی ریجن خیرسن کے باشندوں کو روسی شہریت کا حق حاصل ہوگا۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہم جتنا ممکن ہو سکے روسی فیڈریشن میں ضم کریں گے۔ خیرسن علاقے کی سرزمین پر تمام شہریوں کو روسی شہریت، روسی پاسپورٹ حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا. روسی مسلح افواج نے مارچ کے وسط میں خیرسن کے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ 12 اپریل کو خیرسن میں جنگ عظیم دوم ،میں قربانی دینے والے فوجیوں کی یاد میں “ابدی شعلہ” eternal flame روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی اور شہر کی عمارتوں پر روسی پرچم لہرائے گئے۔

یکم مئی کو کیف کی طرف سے سرحدی علاقوں میں مواصلات منقطع کرنے کے بعد خیرسن، سکاڈوسک اور نووا کاخووکا کے آپریٹرز روسی انٹرنیٹ میں شامل ہوگئے۔ خیرسن کے علاقے کی فوجی-سویلین انتظامیہ کے سربراہ ولادیمیر سالڈو نے زور دیا کہ باشندوں کو بغیر خوراک اور بنیادی ضرویات زندگی کے چھوڑ دیا گیا، بلکہ کیف کے حکام نے حقیقت میں اس شہر کو ہی چھوڑدیا۔ اس تاریخی تبدیلی کے بعد اب اس ریجن میں روسی کرنسی روبل گردش میں چکا ہے۔ رقم کی منتقلی لین دین روسی کرنسی روبل میں ہوگا جس کے لئے روسی بینکوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور یہ منصوبہ تقریباً چار ماہ میں مکمل ہوگا. اس کے بعد حساب کتاب مکمل طور پر روبل میں کیا جائے گا. 28 اپریل کو کیرل سٹریموسوف نے یوکرین کے قوم پرستوں سے آزاد کرائے گئے علاقے کی واپسی کو مسترد کر دیا جو کہ یوکرین کے کنٹرول میں تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل