ہومپاکستان90 سالہ بھارتی خاتون 75 برس بعد راولپنڈی میں آبائی گھر پہنچ...

90 سالہ بھارتی خاتون 75 برس بعد راولپنڈی میں آبائی گھر پہنچ گئیں

بھارت کی 90 سالہ خاتون رینا ورما نے 75 سال بعد راولپنڈی میں اپنے آبائی گھر کا دورہ کیا۔

پریم گلی کی پرانی رہائشی کی واپسی پر مکینوں نے پھول پتیوں سے ان کا استقبال کیا۔ 90 سالہ بھارتی خاتون کا آبائی گھر دوبارہ دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا۔

تقسیم ہند کے وقت 15 برس کی عمر میں وہ پاکستان سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہجرت کرکے بھارت چلی گئی تھیں۔

رینا ورما جب آبائی گھر پہنچیں توڈھول کی تھاپ نے سماں باندھ دیا۔ رینا نے بھی اس موقع پرخوشی کےعالم میں شعر پڑھے اورگنگنانے لگیں۔

رینا ورما کا کہنا تھا کہ اتنی مدت کے بعد اپنے گھر آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، میرا بہت پرانا خواب تھا جو یہاں آکر حقیقت میں بدل گیا ہے۔

رینا ورما نے آبائی گھر واپسی پر محبتیں ملنے پر علاقہ مکینوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ وہ پاکستان میں 25 جولائی تک قیام کریں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل