ہومپاکستانسندھ: اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل...

سندھ: اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا

سندھ میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اس وقت جامشورو سے گرفتار کیا گیا جب وہ اینٹی کرپشن کے دفتر میں بیان ریکارڈ کرانے آئے تھے۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن والوں نے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر زمینوں میں خورد برد کے مقدمات اینٹی کرپشن میں درج ہیں، حلیم عادل شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان میمن کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل