ہومپاکستانپاکستان نے بھارت کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر...

پاکستان نے بھارت کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر دیے

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی بیان سی پیک کو سیاسی بنانے کی کوشش ہے، سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک خطے کے لیے استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا محور ہے، بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالت سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل