ہومپاکستانکامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔

ایتھلیٹ کے ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نوے فیصد فٹ ہے، انہوں نے انجری کے ساتھ اولمپکس اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل