ہومپاکستانکراچی: پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد

کراچی: پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد

کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہر میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمنشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں سے برساتی نالوں اور سیوریج کا نظام شدید متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ یہ پابندی 18 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکم نامے پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدیات کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔

3 برس قبل بھی سندھ حکومت نے پلاسٹک تھیلیوں کی تیاری، فروخت، اور استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ اس حوالے سے پلاسٹک بیگ سے متعلق عوامی آگاہی مہم بھی زور و شور سے چلائی گئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل