ہومپاکستانعمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی براہ راست کوریج پر پابندی کو چیلنج کردیا گیا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی لگانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو عمران خان کی لائیو کوریج سے پابندی ہٹانے سے متعلق علی زیدی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

آئینی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 20 اگست کا پیمرا کا نوٹیفکیشن خلاف قانون ہے۔ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے۔ نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ آئینی درخواست کے فیصلے تک پیمرا نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔ درخواست میں وزرات اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا اور پی بی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ جس پر پابندی عائد ہے وہ خود درخواستگزار کیوں نہیں؟ پیمرا کا فیصلہ ایک شخص کیخلاف ہے پارٹی کیسے فریق بن سکتی ہے؟

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 26 اگست کے لیے ملتوی کردی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل