ہومتازہ ترینروس نے امریکی قرارداد ویٹو کردی

روس نے امریکی قرارداد ویٹو کردی

روس نے امریکی قرارداد ویٹو کردی

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روس نے یوکرین کے 4 علاقوں کے الحاق خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکی قرارداد ویٹو کردی۔ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں روسی اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں 24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلاء مکمل کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعے کو دونیسک، لوہانسک خیرسن اور زاپوریژیا نامی علاقوں کو روس میں ضم کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے شہریوں کو روسی شہریت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ مذکورہ چاروں علاقوں کے عوام نے ایک ریفرنڈم میں شرکت کرکے یوکرین سے علیحدگی اور روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔ مذکورہ علاقوں کے پچانوے فیصد لوگوں نے ریفرنڈم میں روس کے ساتھ الحاق کی حمایت کی ہے۔ ان چاروں علاقوں میں روسی زبان بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ دوسری جانب برازیل، گبون، بھارت اور چین نے جمعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دونیسک، لوہانسک خیرسن کے ساتھ ساتھ زاپوروزئے خطوں میں روس کا حصہ بننے پر ریفرنڈم کی مذمت کرنے والی امریکی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روس کے ویٹو کی وجہ سے قرارداد منظور نہیں ہو سکی۔ البانیہ، برطانیہ، فرانس، گھانا، آئرلینڈ، کینیا، میکسیکو، ناروے، متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل