ہومتازہ ترینروس وینزویلا کی آزادی کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا، روسی...

روس وینزویلا کی آزادی کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا، روسی اسپیکر سینٹ

روس وینزویلا کی آزادی کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا، روسی اسپیکر سینٹ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کونسل (ایوان بالا یا سینیٹ) کی اسپیکر ویلنٹینا ماتویینکو نے کہا ہے کہ روس ملک کی خودمختاری کے دفاع اور غیر قانونی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے وینزویلا کی قیادت کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ سپیکر نے وینزویلا کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے صدر جارج روڈریگز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ روس وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے نتیجے میں آپ کو پیش آنے والی مشکلات میں روس ہمیشہ وینزویلا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا اپنے ملک کی آزادی اور غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جراتمندی سے کھڑا ہے اور روس اس کے ساتھ ہے.

واضح رہے یہ ملاقات روس – لاطینی امریکہ کی پارلیمانی کانفرنس کے فریم ورک کے مطابق منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے وینزویلا میں حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں۔ وہ معیشت کے بحران پر قابو پانے اور پائیدار ترقی کی شرح تک پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ آپ کے دوست ملک ہونے کے ناطے ہم اس پر خلوص دل سے خوش ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں