ہومانٹرنیشنلیوکرین کا جوہری پلانٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش میں بار بار ناکامی...

یوکرین کا جوہری پلانٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش میں بار بار ناکامی کا اعتراف

یوکرین کا جوہری پلانٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش میں بار بار ناکامی کا اعتراف

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف نے تصدیق کی ہے کہ یوکرائنی کمانڈوز روس کے زاپوروزئے ریجن کے شہر اینرگودر میں قدم جمانے میں تین مواقع پر ناکام رہے ہیں۔ کرِل بڈانوف اور دیگر یوکرینی حکام کا انٹرویو کیا گیا تھا جو یوکرائنی نیوز آؤٹ لیٹ این وی نے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ جی یو آر کی سرگرمیوں کے بارے میں اتوار کو شائع کیے تھے۔

انٹرویوز کے مطابق اینرگودر میں زمین پر قبضہ کرنے کی پہلی کوشش جو اگست ٢٠٢٢ میں ہوئی تھی، کمانڈوز نے سویلین اسپیڈ بوٹس پر کاخووکا آبی گزر گاہ کوعبور کیا تھا۔ یوکرین کی جانب سے اس جوہری پلانٹ کو واپس حاصل کرنے کی آخری کوشش کے سلسلے میں ایک بڑی کارروائی کی تھی جس میں غیر ملکی جنگجوؤں سمیت سینکڑوں فوجی شامل تھے تھم روسی فوج نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

بڈانوف اور اس کے ماتحتوں نے وضاحت کی کہ جی یو آر کے دستوں کو ہر موقع پر روسی افواج نے پسپا کیا تھا، لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناکامیوں سے ہم نی بہت سمق سیکھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والے فوجیوں نے مزید کارروائیوں کا تجربہ حاصل کیا، جو اس کے بعد سے کریمیا پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

120 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں