ہومانٹرنیشنلغزہ میں نسل کشی: اسرائیلی فوج نے 600 کے قریب فلسطینی بچوں...

غزہ میں نسل کشی: اسرائیلی فوج نے 600 کے قریب فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے 600 کے قریب فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 583 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، ایندھن، بجلی، پانی اور طبی سامان سے محروم کر دیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل نے سنہ 2014 کے بعد حماس کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی خطے میں راکٹ داغے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں جبکہ حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق مزید حملے ہوئے ہیں۔

صحت کے شعبے سے منسلک فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو غزہ کے شہر پر فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل پر کیے جانے والے 90 سے زائد راکٹ حملوں میں تین اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں