ہومUncategorizedغزہ محاصرہ نے دوسری عالمی جنگ میں لینین گراد محاصرے کی...

غزہ محاصرہ نے دوسری عالمی جنگ میں لینین گراد محاصرے کی یاد تازہ کردی, روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے غزہ کے عوام کی مدد کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں اس علاقے کا محاصرہ، ناقابل قبول اور دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے ہاتھوں لینین گراڈ کا محاصرہ کئے جانے جیسا ہے۔

کرغیستان کے صوبے بشکیک میں دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے عرب برادری اور عالم اسلام کے ساتھ اپنے ملک کے اچھے اور مثبت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے ماسکو کے وعدوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔

روس کے صدر نے کہا کہ ہمیں ان شہریوں کے بارے میں سوچنا چاہیے جو ان حملوں کے باعث سخت اذیت میں ہیں ۔ ماسکو غزہ کے بحران کے حل اور تنازعات کے خاتمے کے لیے، ثالثی کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ (CIS) کے سربراہان کا اجلاس جمعے کو قرقیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوا۔

واضح رہے کہ آزاد جمہوریاؤں کی دولت مشترکہ، سابق سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد قائم ہوئی تھی۔ روس، آذربائیجان، آرمینیا، بیلاروس، قزاقستان، قرقیزستان،مولڈاویا، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان اس یونین کے رکن ممالک ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں