ہومانٹرنیشنلحماس کا اسرائیل پر تازہ حملہ

حماس کا اسرائیل پر تازہ حملہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

حماس نے کہا ہے کہ انہوں نے پیر کے روز لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقے کی جانب 16 راکٹ فائر کیے ۔ حماس کے عسکری ونگ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ہدف اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے جنوبی علاقے تھے۔

یاد رہے امریکہ حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ ’’یہ حملے غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف قابض (اسرائیل) کی جانب سے قتل اور اس کی جارحیت کے جواب میں کیے گئے۔‘‘

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر 30 کے لگ بھگ گولے داغے گئے ۔ فوج کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اسی جانب جوابی فائرنگ کی جہاں سے گولے فائر کیے گئے تھے۔

یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب پیر کی صبح حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ تقریباً ایک مہینہ پہلے حماس کی جانب سے اسرائیل پر ایک بڑے حملے کے بعد چھڑنے والی لڑائی سے محصور علاقے میں انسانی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں