ہومکھیلچیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے...

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

لاہور (صداۓ روس)
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے تاہم پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہے، چیمپئنز ٹرافی سےپہلے پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔پی سی بی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کی آئندہ سیزن شیڈولڈ سیریز کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم پہلے آئرلینڈ، انگلینڈ پھر ورلڈ کپ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت جنوبی افریقا کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے تاہم پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں