ہومانٹرنیشنلصدر پوتن کی مصری صدر سیسی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

صدر پوتن کی مصری صدر سیسی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزّہ کی صورتحال پر فون پر بات چیت کی ہے۔ کریملن پیلس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوتن اور سیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مذاکرات میں اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں اور علاقے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے بچوں اور عورتوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہری اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس فون کال دوران غزہ میں خونریزی کے فوری سدّباب ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزّہ کے شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ “روس اور مصر ،بین الاقوامی قانون کی بنیادوں پر اسرائیل کے ساتھ امن و سلامتی کے ماحول میں، آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کے ذریعے علاقائی صورتحال کے حل کے حامی ہیں”۔
صدر پوتن نے، روسی شہریوں کے غزّہ سے انخلاء کے دوران، مصر کے تعاون پر سیسی کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں