ہومتازہ ترینروس‘ صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے سے انکار پر گوگل پر جرمانہ...

روس‘ صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے سے انکار پر گوگل پر جرمانہ عائد

ماسکو(صدائے روس)روسی صارفین کا ڈیٹا روسی سرورز پر محفوظ کرنے سے بار بار انکار پر دارالحکومت میں ایک عدالت نے گوگل پر 15 ملین روبلز (164,000 ڈالرز) جرمانہ عائد کردیا عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکومت کی آن لائن مواد، سنسرشپ، ڈیٹا اور مقامی نمائندگی کے حوالے سے غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ بار بار تنازع کھڑے ہوئے ہیں جو کہ فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے اپنی مسلح افواج کو یوکرین بھیجنے کے بعد شدت اختیار کر گئے روس میں گوگل کا دفتر روس کے غیر قانونی سمجھے جانے والے آن لائن مواد کو حذف کرنے میں ناکامی اور یوٹیوب پر کچھ روسی میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے کےلئے دباو_¿ کا شکار ہے جبکہ کریملن نے ٹویٹر اور فیس بک سمیت کچھ پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی اس نے گوگل کی خدمات تک رسائی کو مسدود نہیں کیا اور اسکا سرچ انجن اور یوٹیوب پلیٹ فارم، دونوں مفت، کام جاری رکھے ہوئے ہیںپابندی کے حوالے سے گوگل نے ای میلز کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں