ہومتازہ ترینامریکی عہدیدار نے روسی صدر پوتن پر پابندی کی تجویز دے دی

امریکی عہدیدار نے روسی صدر پوتن پر پابندی کی تجویز دے دی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس نے اگرماسکو یوکرین کے خلاف حملہ کرتا ہے تو روسی حکومت اور فوجی حکام بشمول صدر ولادیمیر پوتن اور اہم بینکنگ اداروں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ مجوزہ قانون سازی جسے وائٹ ہاؤس کی حمایت حاصل ہے میں یوکرین کی سلامتی کو تقویت دینے میں مدد فراہم کرنے کی دفعات شامل ہیں. اس کے علاوہ امریکہ کو روس سے جرمنی نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرنے کی یقینی دہانی کروانے کی ترغیب دی گئی ہے۔

امریکی حکام کا خیال ہے کہ روسی حملے کی صورت میں روسی صدر پوتن پر بھی پابندیاں عائد کر دینی چاہئے. دوسری جانب کریملن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صدر پوتن پر پابندیاں امریکہ اور روس کے تعلقات کو مکمل طور پر ختم کر سکتی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل