ہومپاکستانوزارت خارجہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کا اجلاس

وزارت خارجہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کا اجلاس

وزارت خارجہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کا اجلاس

اسلام آباد(صداۓ روس)
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کے اجلاس کا انعقاد ہوا ہے. اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف، چیئرمین نادرا و دیگر وزارتوں کے سینیئر افسران شریک ہوئے. اس اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری خیبر پختون خواہ کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی. شاہ محمود قریشی نے سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں تشریف آوری پر سب کو خوش آمدید کہا.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں. وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں ہم نے قونصلر سروسز کے حوالے سے بہت سی مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے. پاکستانی سفارت کار کے مطابق ہمارے بہت سے سفراء نے اس اجلاس میں ورچوئل شرکت کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا.

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی خصوصی ہدایت پر سنٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز تشکیل دی گئی جس کا آج پہلا اجلاس منعقد ہو رہا ہے. قونصلر سروسز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراء،قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ویزا سروسز، شہریت کی تصدیق، ایمرجنسی سفری دستاویزات کا اجراء سمیت بہت سی خدمات شامل ہیں جو پوری دنیا میں ہمارے سفارتخانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کر رہے ہیں. اس کے علاوہ قونصلر سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کے مابین قریبی ربط بہت اہمیت کا حامل ہے. میری ہدایت پر ہمارے تمام سفراء بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے بروقت ازالے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ “ای کچہریاں” منعقد کر رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل