ہومانٹرنیشنلامریکہ کو ایران مخالف پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ہوا، امریکی سینیٹر

امریکہ کو ایران مخالف پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ہوا، امریکی سینیٹر

امریکہ کو ایران مخالف پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ہوا، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی سینیٹر نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران مخالف پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے. رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینیکٹیکٹ کے ڈیموکریٹ سینیٹر کریس مورفی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اپنائی گئی حد اکثر دباؤ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکہ کو اس طریقہ کار سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

اس سے قبل جوبایڈن حکومت کے کئی عہدے دار حالیہ مہینوں کے دوران ایران کے بالمقابل بارہا حد اکثر دباؤ کی پالیسی کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ وہ اس پالیسی کا خاتمہ کر کے جامع ایٹمی معاہدے میں واپسی کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے اب تک عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل