ہومتازہ ترینیوکرین بارے سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی امریکا پرتنقید

یوکرین بارے سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی امریکا پرتنقید

یوکرین بارے سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی امریکا پرتنقید

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین بارے میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے امریکا پرشدید تنقید کی ہے. یوکرین کے حالات کے بارے میں امریکہ کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا. رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حالات کے بارے میں منعقدہ سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبزیا نے کہا کہ امریکہ کی درخواست پر اس اجلاس کا انعقاد روس اور یوکرین کے سلسلے میں ہیجان کو بڑھانے کا ایک ثبوت ہے اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے عام اجلاس کے انعقاد کو روس کے امور میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی سفارت کاری کی ایک مثال اور علاقے میں حقیقی واقعات کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔
انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ امریکہ نے اب تک یوکرین پر حملے کے لئے روسی منصوبے کے دعوے کے حق میں کوئی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا ہے اور ممکنہ جنگ کے بارے میں بیانات صرف خیالی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل