ہومتازہ ترینروس نے یوکرین پر قبضہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا...

روس نے یوکرین پر قبضہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کینیڈا

روس نے یوکرین پر قبضہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کینیڈا

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک)
کینیڈا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر قبضہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا ہوگا. کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ روس کا یوکرائن پر قبضہ سنگین نتائج کا سبب بنے گا۔ کینیڈا وفاقی پارلیمنٹ نے یوکرین بحران کے خصوصی ایجنڈے کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس سے خطاب میں ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، یوکرین کے فوجیوں کو تربیت دے رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ تین سالوں تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ ہم یوکرائن کو مالی اور فوجی سامان کی امداد بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے روس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر قبضے کی صورت میں اسے سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر قبضہ ہوا تو ہم روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل