ہومتازہ ترینجرمن اور فرانسیسی صدر ماسکو کا دورہ کریں گے

جرمن اور فرانسیسی صدر ماسکو کا دورہ کریں گے

جرمن اور فرانسیسی صدر ماسکو کا دورہ کریں گے

ماسکو (صداۓ روس)
جرمن اور فرانسیسی صدر ماسکو کا دورہ کریں گے. روسی صدر ولادیمیر پوتن، فرانس اور جرمنی کے ہم منصبوں سے یوکرین سے متعلق کشیدگی پر علیحدہ علیحدہ تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں سے پیر کو اور جرمن چانسلر اولاف شولز سے پندرہ فروری کو ملاقات کریں گے۔ دونوں ملاقاتیں ماسکو میں ہونگی۔ روس نے حالیہ سالوں میں مغرب سے ڈکٹیشن لینے والے ملک یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب تقریباً ایک لاکھ فوجی تعینات کر دیے ہیں جس کی وجہ نیٹو کی یوکرین میں ممکنہ ہتھیاروں کی تعیناتی ہے۔ روسی رہنما قانونی ضمانت چاہتے ہیں کہ سابق سوویت یونین کی یہ ریاست، یعنی یوکرین، نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔

روسی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر پوتن، مذکورہ دونوں رہنماؤں کو سیکیورٹی سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔ جرمن رہنما شولز، قدرتی گیس فراہم کرنے والے روس کے ساتھ جرمنی کے اقتصادی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ فرانسیسی صدر جو اپریل میں دوبارہ منتخب ہونا چاہ رہے ہیں، انکا بین الاقوامی اسٹیج پر قیادت کا مظاہرہ کرنے کا امکان ہے۔ یوکرین میں صورت حال نے خاص طور سے روس کو امریکہ کے مد مقابل لا کھڑا کیا ہے۔ روس، عنقریب ہونے والی اس بات چیت کو مغربی ممالک کے مابین یکجہتی کمزور کرنے کے موقع کے طور پر لے سکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل