ہومتازہ ترینیوکرین کو نیٹو میں شامل کرنا یورپ کو جنگ میں دھکیلنا ہوگا،...

یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنا یورپ کو جنگ میں دھکیلنا ہوگا، صدر پوتن

یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنا یورپ کو جنگ میں دھکیلنا ہوگا، صدر پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنا اور کریمیا کو طاقت سے حاصل کرنے کا خواب دراصل یورپ کو جنگ میں دھکیلنا ہوگا. صدر پوتن نے کہا کہ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت اور کریمیا پر جنگ مسلط کرنے سے روس کے ساتھ جنگ میں یورپی ممالک خود بخود شامل ہو جائیں گے جس کا ’کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا. انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کو نیٹو میں شامل کیا گیا اور پھر اس کے کرائمین جزیرہ نما پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جو 2014 سے روس کے پاس ہے تو یورپ خود جنگ کی آگ میں جل جائے گا۔

دوسری جانب روس نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے کہ میکروں اور پوتن کے درمیان تنازعے کو کم کرنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کے ترجمان دیمتری پیسکوو نے کہا کہ ’موجودہ صورت حال میں ماسکو اور پیرس کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل