ہومتازہ ترینامریکا جاپان روس تنازعہ کی آگ میں تیل ڈال رہا ہے، روسی...

امریکا جاپان روس تنازعہ کی آگ میں تیل ڈال رہا ہے، روسی سفارت کار

امریکا جاپان روس تنازعہ کی آگ میں تیل ڈال رہا ہے، روسی سفارت کار

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بتایا کہ واشنگٹن روس کے خلاف جاپان کے بے بنیاد علاقائی دعوؤں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ دونوں ممالک کو مکمل تعاون سے روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے امریکا جاپان روس تنازعہ کی آگ میں تیل ڈال رہا ہے. ٹوکیو میں امریکی سفیر رحم ایمانوئل کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن نے جاپانی شمالی علاقہ جات (جسے جاپان میں جنوبی کوریل جزائر کہا جاتا ہے) کے معاملے میں ٹوکیو کی حمایت کی اور ان جزائر پرجاپان کی خودمختاری کو تسلیم کیا، ماریا زاخارووا نے نشاندہی کی کہ گزشتہ دہائیوں میں امریکہ نے جاپان کو ایک آزاد ریاست سے ایک منحصر ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔

روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جاپان آج ایک آزاد پالیسی رکھنے والے اور خود مختار ملک کی حثیت کھوچکا ہے. سفارت کار نے زور دے کر کہا کہ ماسکو نے بارہا “مصنوعی طور پر ہسٹیریا بڑھانے کی کوششوں” اور علاقائی مسئلے کے دوران تناؤ بڑھنے کی طرف اشارہ کیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل