ہومپاکستانوزیر اعظم عمران خان ماسکو پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ماسکو پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ماسکو پہنچ گئے

ماسکو(صداۓ روس)
وزیر اعظم عمران خان ماسکو پہنچ گئے، جہاں ان کا روس کے نائب وزیرخارجہ نے استقبال کیا. وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر دیا گیا. وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ کابینہ کے اراکین، وزیر خارجہ اور دیگر عہدیدار ہیں، اس دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پوتن سے صدارتی محل کریملن میں ملاقات کریں گے. اس دورے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے. وزیر اعظم عمران خان کے ماسکو پہنچنے پر روسی میڈیا کی جانب سے خصوصی کوریج کی گئی. ماسکو کے ونکووو ائیرپورٹ پر پاکستان سفیر، شہباز گل اور دیگر عہدیدار نے استقبال کیا.

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملے گی. اسلاموفوبیا، افغانستان کی صورتحال اور پاک روس تجارتی تعلقات خاص طور پر توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم اس دوران روس کے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملیں گے۔ عمران خان اس موقع پر ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل