ہومتازہ ترینیوکرین میں روسی سفارت خانے سے روسی پرچم اتاردیا گیا

یوکرین میں روسی سفارت خانے سے روسی پرچم اتاردیا گیا

یوکرین میں روسی سفارت خانے سے روسی پرچم اتاردیا گیا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی خبر رساں ایجنسی TASS کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین میں روسی سفارت خانے سے روس کا قومی پرچم اتار دیا گیا ہے۔ سفارتی مشن کی سرزمین پر کوئی سرگرمی نہیں دیکھی جارہی۔ جاری معلومات کے مطابق یوکرینی نیشنل گارڈ کے یونٹ علاقے میں گشت کر رہے ہیں اور کیمرے والے صحافی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ روسی سفارت خانے کا نمائندہ فون کالز نہیں موصول کررہا ہے۔ یوکرین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دیگر روسی سفارتی مشنوں جن میں لیووف، اوڈیسا اور کھارکوف میں قونصل جنرلز شامل ہیں سے بھی جھنڈے اتر دیئے گئے ہیں-

اس سے قبل روسی سفارت خانے نے روسی میڈیا کو تصدیق کی تھی کہ یوکرین میں تمام روسی سفارتی مشنوں سے ملازمین کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ روس مستقبل قریب میں یوکرین میں اپنے سفارتی مشنز کے اہلکاروں کو نکالے گا تاکہ ملازمین کی جانوں اور حفاظت کی جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل