ہومانٹرنیشنلامریکی صدربائیڈن نے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دے دیا

امریکی صدربائیڈن نے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دے دیا

امریکی صدربائیڈن نے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دے دیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدربائیڈن نے روسی صدر کو جنگی مجرم قرار دے دیا ہے. امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کے غیررسمی جوابات میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پوتن جنگی مجرم ہیں۔ روس نے جوبائیڈن کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے بیان کو مسترد کر دیا۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیان بازی ایسی ریاست کا سربراہ کر رہا ہے جس کے بموں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی بیان بازی ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

دوسری جانب روس کے یوکرین پر حملے کو اب تین ہفتے ہو چکے ہیں اور روس پر مغربی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ اس سے صرف روس نہیں دیگر ممالک بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات ’حقیقت پسند‘ لگنے لگے ہیں مگر نتیجے پر پہنچنے کے لیے ’اب بھی وقت چاہیے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل