ہومتازہ ترینیوکرینی شہری روس کے خلاف جنگ نہیں لڑنا چاہتے، رپورٹ

یوکرینی شہری روس کے خلاف جنگ نہیں لڑنا چاہتے، رپورٹ

یوکرینی شہری روس کے خلاف جنگ نہیں لڑنا چاہتے، رپورٹ

ماسکو(صداۓ روس)
عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ترتیب دی گئی رپورٹ کے مطابق یوکرینی شہری روس کے خلاف جنگ نہیں لڑنا چاہتے. اس سے قبل بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ روسی عوام روسی فوج سے لڑنے کی بجائے دیگر ممالک میں انخلا کرنا چاہتی ہے، جبکہ یوکرین کی حکومت نے انھیں جبری ملک سے جانے سے روک رکھا ہے. یاد رہے یوکرینی فوج اب یوکرینی عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روسی فوج سے لڑ رہی ہے. یوکرینی شہریوں نے جنگ لڑنے سے گریز کرتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے ملک چھوڑنے کی کوشش شروع کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کے کپڑوں کے ڈبے میں چھپ کر مالدوا جانے والا ایک یوکرینی شہری پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق پکڑے گئے شخص کی گاڑی بیوی چلا رہی تھی،جبکہ 2 بچے بھی گاڑی میں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوکرینی فوج نے مرد کو ڈبے میں سے نکال کر واپس بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین ماریوپول تھیٹر پر یوکرینی قوم پسندوں کے حملے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ اس حملے میں یوکرینی شدت پسندوں نے عام عوام کو استعمال کرتے ہوئے انھیں نشانہ بنایا. دوسری جانب جنگ کے بعد یوکرینی صدر نے ملکی صورتحال نائن الیون اور پرل ہاربر جیسی کہہ کر امریکی کانگریس سے امداد مانگ لی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل