ہومتازہ ترینماریوپول کے یرغمال شہریوں نے یوکرینی فوج کے ظلم سے آگاہ کیا

ماریوپول کے یرغمال شہریوں نے یوکرینی فوج کے ظلم سے آگاہ کیا

ماریوپول کے یرغمال شہریوں نے یوکرینی فوج کے ظلم سے آگاہ کیا

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے نیشنل ڈیفنس مینجمنٹ سنٹر کے چیف کرنل جنرل میخائل میزنتسیف نے کہا کہ ماریوپول کے رہائشی جو شہر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، نے یوکرین کے قوم پرستوں کے تشدد اور جرائم کے بارے میں آگاہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ خود کو محفوظ محسوس کرنے کے بعد ماریوپول کے بچائے گئے باشندے بے دفاع بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور تذلیل کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں جو علاقائی دفاعی بٹالین کے نو نازیوں کے ذریعے کیے گئے تھے. ماریوپول کے شہریوں نے بتایا کہ وہ لوگ جنہوں نے یوکرینی نازی فوج کے خلاف معمولی سی بھی مزاحمت کا مظاہرہ کیا انھیں موقع پر ہی ماردیا گیا. جنرل کے مطابق ہر ماریوپول شہر کے رہنے والے کو انفرادی، انتہائی پیشہ ورانہ طبی اور نفسیاتی مدد کی پیشکش کی جا رہی ہے جو نو نازیوں کی ہولناکیوں اور ذلت سے بچ گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی یہ بات میڈیا میں رپورٹ ہو چکی ہے کہ یوکرینی نیو نازی شدت پسند یوکرینی عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں. یوکرین کی شدت پسند جماعت معصوم یوکرینی عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل