ہومتازہ ترینماریوپول سے مزید 13 بسیں یوکرینی مہاجرین کو لے کرروس پہنچ گئیں

ماریوپول سے مزید 13 بسیں یوکرینی مہاجرین کو لے کرروس پہنچ گئیں

ماریوپول سے مزید 13 بسیں یوکرینی مہاجرین کو لے کرروس پہنچ گئیں

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا کہ ماریوپول سے تقریباً 300 مہاجرین کے ساتھ تیرہ مزید بسیں روس کے رستوو کے علاقے میں روس کی ساتھ سرحد پر پہنچ گئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اب تک، ماریوپول سے تقریباً 300 افراد کے ساتھ 13 بسیں روستوو کے علاقے میں سرحد پر پہنچ چکی ہیں۔ تین بسیں پہلے ہی سرحد عبور کر چکی ہیں. وزارت نے مزید کہا کہ نکالے جانے والوں میں بہت سی خواتین اور بچے بھی ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ان میں سے کچھ لوگ تین ہفتوں سے اپارٹمنٹ بلاکس یا بم پناہ گاہوں کے تہہ خانوں میں چھپے ہوئے تھے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ان یوکرینی لوگوں کو یوکرائنی قوم پرستوں کے مسلح گروہوں نے روک دیا تھا جنہوں نے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور انہیں محفوظ راہداریوں کا استعمال نہیں کرنے دیا.

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس سے قبل ماریوپول سے لوگوں کو نکالنے کے لیے 200 بسوں کے چار قافلوں کو منظم کیا گیا تھا۔ پہلی دو بسوں نے 59 مہاجرین کو لے کر منگل کی شام روستوو کے علاقے میں روسی سرحد کو عبور کیا۔ لوگوں کو ٹیگنروگ میں ایک عارضی رہائش گاہ میں رکھا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل