ہومتازہ ترینہمیں دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا دشمنوں کو ان کے مقام پر...

ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا دشمنوں کو ان کے مقام پر رکھنا جانتے ہیں، روس

ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا دشمنوں کو ان کے مقام پر رکھنا جانتے ہیں، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے روس پر مغرب کے بے مثال دباؤ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ روس اپنے دشمنوں کو ان کے مقام پر رکھنا جانتا ہے، لہذا ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جا سکتا. ان کا کہنا تھا کہ روس سے مغرب کی واضح نفرت بظاہر کبھی بھی چٹان کی تہہ تک نہیں پہنچے گی۔ ہماری سرحدوں کی طرف نیٹو کی توسیع ہمارے ملک کے خلاف ایک ہمہ جہت اقتصادی اور معلوماتی جنگ، نہ رکنے والی دھمکیوں اور بیرون ملک ہمارے شہریوں پر شدید ظلم و ستم بین الاقوامی کشیدگی میں انتہائی اضافے کی وجہ ہے جس کا خومیازہ اب دنیا بھگت رہی ہے.

روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے روس کے ساتھ مغربی ممالک کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ برسوں میں یہ انتہائی قابل نفرت، مذموم اور غیر اخلاقی تھا۔ میدویدیف کے مطابق اجتماعی مغرب روس کو دوبارہ ایک مضبوط طاقت بنتے نہیں دیکھ سکتا جو اپنے مفادات کو یقینی بنانے اور بیرون ملک اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میدویدیف نے مغرب کے ارادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ملک کو گھیرنے، اسے گھٹنوں کے بل لانے اور اپنا فرمانبردار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کبھی نہیں ہو سکتا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل