ہومتازہ ترینروس یوکرین مذاکرات کا اگلا دور ترکی میں ہوگا

روس یوکرین مذاکرات کا اگلا دور ترکی میں ہوگا

روس یوکرین مذاکرات کا اگلا دور ترکی میں ہوگا

ماسکو(صداۓ روس)
ترک صدارتی دفتر نے اتوار کو اپنی ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کہا کہ روسی اور ترک صدور ولادیمیر پوتن اور رجب طیب اردگان نے استنبول میں روسی اور یوکرائنی وفود کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے. فون کال کے دوران صدور نے روسی یوکرین جنگ میں تازہ ترین پیش رفت اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردگان اور صدر پوتن نے استنبول میں روسی اور یوکرائنی وفود کے درمیان اگلی میٹنگ منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ رک صدارتی دفتر نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے کہا کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا. صدر اردگان نے روس اور یوکرین کے درمیان جلد از جلد جنگ بندی اور امن تک پہنچنے اور خطے میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس عمل میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

دوسری جانب یوکرینی مذاکرات کار ڈیوڈ آراخامیا کے مطابق روس اور یوکرین کے وفود ترکی میں 28 سے 30 مارچ تک بات چیت کریں گے۔ یوکرین نے اس سے پہلے ہونے والے یوکرین اور روس کے مذاکرات کو بہت مشکل قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ ماہ یوکرین پر کیے گئے حملے کے بعد سے دونوں ملکوں میں اس حوالے سے مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل