ہومپاکستانیوکرین جنگ ختم ہونی چاہئے، پاکستان آرمی چیف

یوکرین جنگ ختم ہونی چاہئے، پاکستان آرمی چیف

یوکرین جنگ ختم ہونی چاہئے، پاکستان آرمی چیف

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کو یوکرین تنازع پر گہری تشویش ہے، ہمارے یوکرین کی آزادی کے وقت سے بہترین اقتصادی تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ یوکرین میں فوراً جارحیت بند اور جنگ بندی کی جائے، یوکرین کے مسئلے کے دیرپا حل کے لیے تمام فریقین ڈائیلاگ کریں، پاکستان نے یوکرین کے لیے انسانی امداد بھیجی ہے اور اسے جاری رکھے گا۔ تقریب سے مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ بہت اہم ہے، پاکستان کو روس یوکرین تنازع پر تشویش ہے، روس کا یوکرین پر حملہ افسوس ناک ہے بہت سے شہری ہلاک ہو چکے ہیں، اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے اور تنازع کو ہاتھ سے نہیں نکلنا چاہیے، ہم امریکہ سے بھی بہتر تعلقات چاہتے ہیں، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔ ہمارے اس کے ساتھ بہترین تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چین اور امریکہ دونوں سے اس طرح اپنے اچھے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں کہ ایک کی وجہ سے دوسرے سے تعلقات متاثر نہ ہوں، پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، کسی ملک سے تعلقات سے دیگر ممالک سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں، ہمارے یورپی یونین اور جاپان کیساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں، پاکستان سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، یورپی یونین، برطانیہ، خلیجی ممالک، جنوب مشرقی ایشیاء اور جاپان بھی پاکستان کی خوش حالی کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل