ہومانٹرنیشنلامریکہ روس کو G20 سے نکالنے پر بضد

امریکہ روس کو G20 سے نکالنے پر بضد

امریکہ روس کو G20 سے نکالنے پر بضد

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ روس کو G20 سے نکالنے پر بضد ہے. امریکہ نے ایک بار پھر G20 سے روس کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگر روس گروہ G20 کے اجلاس میں شریک ہوگا تو امریکہ اس کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، کہا کہ جو بائیڈن اس گروہ سے روس کا اخراج چاہتے ہیں۔ ایلن نے امریکی ایوان نمائندگان میں مالیاتی خدمات کی کمیٹی کے سامنے تقریر میں کہا کہ انہوں نے G20 کے باقی وزرائے خزانہ کے لئے امریکہ کے موقف کو واضح کر دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ مہینے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ روس کو G20 سے نکالا جائے، لیکن باقی اراکین میں انکی اس تجویز پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

G20 دنیا کی بیس بڑی اقتصادی طاقتوں پر مشتمل گروہ ہے اور دنیا کے کل اقتصاد کا 85 فی صد اس گروہ کے اختیار میں ہے جبکہ دنیا کی کل آبادی کا دو تہائی حصہ بھی اسی گروہ کے رکن ملکوں میں بسا ہے۔ G20 کے سربراہان مملکت کا آئندہ اجلاس نومبر میں انڈونیشیا میں منعقد ہوگا، لیکن اس سے پہلے وزراء کی سطح پر اس گروہ کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل