ہومانٹرنیشنلیوکرینی فوج کا ریلوے اسٹیشن پر اپنے ہی شہریوں پر میزائل حملہ

یوکرینی فوج کا ریلوے اسٹیشن پر اپنے ہی شہریوں پر میزائل حملہ

یوکرینی فوج کا ریلوے اسٹیشن پر اپنے ہی شہریوں پر میزائل حملہ

ماسکو(صداۓ روس)
دونیسک پیپلز ریپبلک (DPR) کے علاقائی دفاعی ہیڈ کوارٹر نے اطلاع دی کہ کیف کے زیر کنٹرول Kramatorsk ریلوے اسٹیشن پر Tochka-U میزائل حملہ کیا گیا جہاں سے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔ ہیڈکوارٹر نے اپنے ٹیلی گرام پر اطلاع دی، کراماتورک ریلوے اسٹیشن پر ایک میزائل حملہ کیا گیا جہاں سے شہریوں کا انخلا جاری تھا۔ اس حملے کے بعد یوکرینی فوج کے استعمال میں سوویت ساختہ Tochka-U میزائل کے ٹکڑے ریلوے اسٹیشن کے قریب گرے ہوئے ملے ہیں. DPR علاقائی دفاعی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ Tochka-U ٹیکٹیکل میزائل سسٹم دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ یا روس کے پاس نہیں ہے لیکن یوکرین کی فوج اسے فعال طور پر استعمال کرتی ہے۔ جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنگامی خدمات مقابلہ کرنے والے شہر کے مرکزی اسٹیشن کے قریب آگ سے نمٹ رہی ہیں، جس کے ارد گرد لوگوں کی لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

زمین پر پڑے میزائل کا حصہ دکھائی دینے والی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ یوکرین کے سرکاری ریل آپریٹر نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ کیف میں تعینات دونیسک ریجن کی انتظامیہ کے سربراہ پاول کریلینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاکتیں روسی اسکندر میزائل کی وجہ سے ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹائل میں کلسٹرڈ بارودی وار ہیڈ تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یہ میزائل Tochka-U ہی تھا لیکن دعویٰ کیا کہ اسے روسی فوج نے فائر کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یوکرین کے مخالفین نے جان بوجھ کر کراماتورسک میں شہریوں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اسٹیشن پر ہزاروں لوگ انخلاء کے انتظار میں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل