ہومتازہ ترینسویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو، روس...

سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو، روس کا انتباہ

سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو، روس کا انتباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل ہو جاتے ہیں تو روس اپنی مغربی سرحدوں پر سکیورٹی کو مزید مضبوط کر دے گا اور جوہری ہتھیاروں کوبالٹک ریجن میں تعینات کرے گا. انہوں نے کہا کہ بہت جلد دنیا اور بھی ‘محفوظ’ ہو جائے گی.اگر سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل ہو جاتے ہیں، تو روس کے ساتھ نیٹو فوجی اتحاد کی زمینی سرحد کی لمبائی دوگنی ہو جائے گی۔ جس کو کوور کرنے کے لئے ہمیں روسی سلامتی کا تحفظ کرتے ہوئے ان سرحدوں کو مضبوط کرنا ضروری ہو گا. میدویدیف نے وضاحت کی کہ زمینی دستوں کے گروپ اور فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنانا اور خلیج فن لینڈ میں خاطر خواہ بحری افواج کو تعینات کرنا ضروری ہوگا۔ اگر یہ معاملہ ہے تو بالٹک کی غیر جوہری حیثیت کے بارے میں مزید بات نہیں کی جاسکتی ہے- روسی عہدیدار کے مطابق اگر نیٹو میں یہ دونوں ممالک شامل ہوتے ہیں تو اس سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا جسے ہمیں متوازن کرنا چاہئے.

سابق روسی صدر نے کہا کہ آج تک روس نے اس طرح کے اقدامات نہیں کیے ہیں اور نہ ہی وہ ایسا کرنے جا رہا ہے۔ لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو روس اپنی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے ایسا کرے گا. روسی اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ فی الحال سویڈن اور فن لینڈ اتحاد میں شامل ہونے کے امکان پر سنجیدگی کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل