ہومتازہ ترینروس کا دوست ممالک کو تیل و گیس سستی بیچنے کا فیصلہ

روس کا دوست ممالک کو تیل و گیس سستی بیچنے کا فیصلہ

روس کا دوست ممالک کو تیل و گیس سستی بیچنے کا فیصلہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اپنے توانائی کے وسیع وسائل کی برآمدات کو مغرب سے دور ان ممالک تک آسانی سے بھیج سکتا ہے جنہیں ان کی واقعی ضرورت ہے، جبکہ ملکی توانائی کی کھپت میں اضافہ کر سکتا ہے۔ روسی صدر نےروسی آرکٹک کی ترقی سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے دیگر خطوں میں توانائی کے وسائل کی فراہمی میں بھی اضافہ کریں گے جہاں ان کی واقعی ضرورت ہے۔ یہ بیان یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی کے جواب میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کی طرف سے روسی تیل کی درآمد پر عائد تازہ ترین پابندی کے درمیان آیا ہے۔ توانائی کی درآمدات پر پابندی وسیع تر روس مخالف پابندیوں کا حصہ تھی جن کا مقصد ملک کی معیشت کو عالمی تجارت اور مالیاتی نظام سے دور کرنا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ دوست ممالک کو تیل کی مصنوعات بھی انتہائی سستی بیچنے پر تیار ہے۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل