ہومتازہ ترینیوکرین کے خیرسن ریجن کا سال کے اختتام تک روس میں شامل...

یوکرین کے خیرسن ریجن کا سال کے اختتام تک روس میں شامل ہونے کا امکان

یوکرین کے خیرسن ریجن کا روس میں ضم ہونے کا وقت بتا دیا گیا

ماسکو(صداۓ روس)
خیرسن ریجن کی فوجی-سویلین انتظامیہ کے نائب سربراہ کرل سٹریموسوف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خیرسن خطے کے حکام سال کے آخر تک روس میں شمولیت کے لیے ایک قانونی فریم ورک تیار کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ روسی علاقے کا قانونی ڈھانچہ سال کے آخر تک تیار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا اس وقت خیرسن کا علاقہ فوجی اور سویلین انتظامیہ کے فیصلوں کی بنیاد پر کام کرریا ہے اور ہمارے مستقبل کے وجود کے بارے میں فیصلہ سال کے آخر تک کر لیا جائے گا۔

یاد رہے 21 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ 24 فروری کوصدر پوتن نے دونباس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست پر ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔ خیرسن کے علاقے سمیت کچھ علاقے پہلے ہی روس کے کنٹرول میں ہیں۔ 9 مئی کو خیرسن ریجن نے آٹھ سالوں میں پہلی بار یوم فتح مناسب طریقے سے منایا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل