ہومانٹرنیشنلیوکرین کی جوہری تنصیب کے ملازمین کو روس کی حمایت مہنگی پڑگئی

یوکرین کی جوہری تنصیب کے ملازمین کو روس کی حمایت مہنگی پڑگئی

یوکرین کی جوہری تنصیب کے ملازمین کو روس کی حمایت مہنگی پڑگئی

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے نیشنل نیوکلیئر پاور پلانٹ آپریٹر Energoatom نے Zaporozhye پلانٹ کے تین ملازمین کو 9 مئی کو نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کی 77 ویں سالگرہ کی یاد میں ایک Immortal رجمنٹ مارچ میں حصہ لینے پر برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے ٹیلیگرام چینل میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ “زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تین سابق کارکنان اب چاہے کسی دوسرے ادارے یا ملک کو اپنی موجودگی سے خوش کر سکتے ہیں۔” کیونکہ انھیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے. پلانٹ آپریٹر Energoatom نے کہا کہ ان ملازمین نے نازی ازم کو شکست دینے والوں کی یاد کا احترام کرنے کے آڑ میں ان لوگوں کی حمایت کی جو آج یوکرائنیوں کو مار رہے ہیں اور یوکرین اس جشن کو “ناقابل قبول” سمجھتا ہے۔

Zaporozhye نیوکلیئر پاور پلانٹ، یورپ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پلانٹ، یوکرین کے Zaporozhye ریجن کے Energodar شہر میں واقع ہے، جہاں روسی افواج نے مارچ کے اوائل میں کئی شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل