ہومتازہ ترینپہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ...

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت لی۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن کا ٹاس جیتنے پر کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتا تو میں بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتا، ہر سیریز اہم ہے اور آج کے میچ میں محمد حارث ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل