ہومتازہ ترینپاکستان کو روس کے تیل اور گندم کی ترجیحی بنیادوں پر ترسیل...

پاکستان کو روس کے تیل اور گندم کی ترجیحی بنیادوں پر ترسیل کے حوالے سے روسی وزارتِ خارجہ کا موقف

پاکستان کو روس کے تیل اور گندم کی ترجیحی بنیادوں پر ترسیل کے حوالے سے روسی وزارتِ خارجہ کا موقف سامنے آگیا ہے۔

ماسکو: اشتیاق ہمدانی

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ جن ممالک کو روس کی تیل اور زراعی مصنوعات کی ترسیل کی جا رہی ہے انھیں سیاست زدہ کر کے محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. ہماری چار وزارتیں ان مسائل کا بغور جائزہ لے رہی ہیں.

روس کی جانب سے آسان شرائط پر بہت سے ممالک کو تیل اور گندم فراہم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے, روس میں ہمارے نمائندے خصوصی اشتیاق ہمدانی کے پاکستان کو تیل اور گندم کی ترسیل کے سوال کے جواب میں ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ جہاں تک سوال ہے کہ گیس ٫ تیل اور گندم کی دوسرے ممالک کو ترجیح بنیادوں پر فراہمی تو ان سوالات کو ہمارے ملک کے لئے سیاست زدہ کردیا گیا ہے. البتہ پاکستان کو ترسیل کے سوالات پر روس کی وزارت توانائی اور وزارتِ زراعت ہی سے منسلک وہ محکمے جو ان تمام سرگرمیوں سے مطلق جوابدہ ہیں۔ موثر جواب دے سکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل