ہومتازہ ترینہتھیارڈال دیں، روسی فوج کا محصور آخری یوکرینی فوجیوں کو انتباہ

ہتھیارڈال دیں، روسی فوج کا محصور آخری یوکرینی فوجیوں کو انتباہ

ہتھیارڈال دیں، روسی فوج کا محصور آخری یوکرینی فوجیوں کو انتباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج نے سیورو دونیسک شہر میں محصور یوکرینی فوجیوں کو آخری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیارڈال دیں. روسی افواج نے سیورو دونیسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کیلئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کر دیا ہے. روس کی فوج نے یوکرین کے فوجیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر تسلیم ہو جائیں۔ یوکرین کی فوج نے اپنے فیس بک اکاونٹ کے پیج میں کہا ہے کہ اس کے فوجی سیورو دونیسک شہر سے پسپا ہو گئے ہیں اور تقریبا 500 سے زائد یوکرینی شہری آزوت کیمیائی کارخانے میں پھنس گئے ہیں۔

ادھر روسی افواج نے سیورو دونیسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ در ایں اثناء یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو بیان میں قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ روس کے تباہ کن حملوں کے سامنے ڈٹے رہیں۔ یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ مشرقی خطے میں جاری لڑائی آنے والے ہفتوں میں باقاعدہ جنگ کا رخ طے کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل