ہومتازہ ترینروس اور سابقہ سوویت ریاستوں کے دفاعی اتحاد کا فوجی مشقوں پراتفاق

روس اور سابقہ سوویت ریاستوں کے دفاعی اتحاد کا فوجی مشقوں پراتفاق

روس اور سابقہ سوویت ریاستوں کے دفاعی اتحاد کا فوجی مشقوں پراتفاق

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت میں ہونے والے اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے رکن ممالک کے سکیورٹی سربراہوں نے 2023 میں بلاک کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکیورٹی کونسلوں کے سیکرٹریوں نے 2023 میں CSTO اجتماعی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈ سینٹرز کی مشترکہ تربیت کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر آپریشنل ریسپانس فورسز کی مشترکہ مشقوں اور جاسوسی، لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ خصوصی مشقوں کے انتظامات اور انعقاد کے اقدامات سمیت ریسکیو فورسز اور انسداد منشیات کی خدمات کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا..

سی ایس ٹی او کے سیکورٹی سربراہان نے تاجک افغان سرحد کو مضبوط بنانے میں تاجکستان کی مدد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ CSTO کے یریوان اجلاس میں روس کی نمائندگی ملک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولے پیٹروشیف نے کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل