ہومپاکستانڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔

آج بروز منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 216 روپے 75 پیسے ہے جو ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل